• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:52pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:52pm

سندھ: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے نیا گریڈنگ سسٹم متعارف

شائع October 16, 2024 اپ ڈیٹ October 17, 2024
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

سندھ حکومت نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کامیابی کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم متعارف کرانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق صوبے کے طلبہ کو امتحانات میں نمبر اور پوزیشن کے بجائے گریڈ ملیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ میں نئی گریڈنگ پالیسی کا اطلاق 2025 سے ہوگا جس کے تحت طلبہ کو نمبروں اور پوزیشنز کے بجائے گریڈ پوائنٹ ایوریج (جی پی اے) کی بنیاد پر نتائج دیے جائیں گے۔

نئی گریڈنگ پالیسی کے مطابق امتحانات میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز کو ختم کردیا جائے گا۔

سندھ حکومت کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈنگ پالیسی کے تحت 95 فیصد یا زائد نمبرز کو غیر معمولی اے گریڈ، 90 فیصد نمبر کو شاندار اے گریڈ، 85 فیصد نمبرز کو بہترین اے گریڈ دیا جائے گا۔

اس طرح 80 نمبر کو بہت اچھا بی گریڈ، 75 فیصد نمبرز کو اچھا بی گریڈ، 70 فیصد نمبر کو مناسب اچھا بی گریڈ جبکہ 60 فیصد نمبرز کو اوسط سے اوپر سی گریڈ دیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 اکتوبر 2024
کارٹون : 17 اکتوبر 2024