آزادی اظہار اور صحافت کی آزادی کے حق کو اتنا محدود نہیں ہونا چاہیے کہ جہاں صحافیوں کو اس صورت میں تین سال کی قید کا سامنا کرنا پڑے کہ حکومت نے ان کی خبر کو ‘جھوٹ‘ قرار دے کر رد کردیا ہو۔
عدلیہ کا فرض ہے کہ وہ عوام کے مینڈیٹ کی حفاظت کرے اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف کھڑے ہوں، بصورت دیگر ہم خود کو بحیثیت ملک اپنے اداروں کو مکمل ناکامی کے دہانے پر پائیں گے۔