• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عمیر جسوال کی دوسری شادی کی افواہیں، شوبز شخصیات کی مبارک باد

شائع October 7, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

گلوکار و اداکار عمیر جسوال کی جانب سے انسٹاگرام پر عروسی لباس میں اپنی تصویر شیئر کیے جانے کےبعد ان کی دوسری شادی کی افواہیں ہیں۔

عمیر جسوال نے 7 اکتوبر کو انسٹاگرام پر اپنی عروسی لباس میں تصویر شیئر کی، جس میں انہیں دلہا کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے قرآنی آیت لکھی، جس کا مفہوم ہے کہ عنقریب، تمہارا رب تمہیں اتنا عطا کرے گا کہ تم راضی ہوجاؤگے۔

ساتھ ہی گلوکار نے خدا کے شکرانے ادا کرتے ہوئے الحمد اللہ بھی لکھا، جس پر متعدد شوبز اور معروف شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

عمیر جسوال کو مبارک باد پیش کرنے والی شخصیات میں اشنا شاہ، انوشے اشرف، ڈینو علی اور مہربانو قریشی سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔

گلوکار کی تصویر پر مداحوں نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

زیادہ تر شخصیات اور مداحوں نے گلوکار کو اس طرح مبارک باد پیش کی، جیسے انہوں نے دوسری شادی کی ہو، تاہم گلوکار نے اس حوالے سے واضح کچھ نہیں لکھا۔

عمیر جسوال نے پہلی شادی اداکارہ ثنا جاوید سے جولائی 2020 میں کی تھی، تاہم 2023 میں ہی ان کے درمیان اختلافات اور بعد ازاں طلاق کی افواہیں پھیلنے لگی تھیں۔

علیحدگی اور طلاق کی افواہوں پر عمیر جسوال اور ثنا جاوید نے کبھی کوئی وضاحت نہیں کی تھی، تاہم بعد ازاں جنوری 2024 میں اداکارہ نے خاموشی سے دوسری شادی کی تھی۔

ثنا جاوید نے سال 2024 کے آغاز میں کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا اور ان کی شادی سے ہی ان کی طلاق کی تصدیق ہوئی تھی۔

اب ثنا جاوید کی شادی 10 ماہ بعد عمیر جسوال کی دلہا بنے عروسی لباس میں تصویر شیئر کیے جانے سے چہ مگوئیاں ہیں کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024