• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am

پنجاب میں سرکاری اسکولوں کی تنظیم نو، 5 ہزار 800 اسکول آؤٹ سورس کرنے کا عمل شروع

شائع September 18, 2024
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز— فوٹو: ڈان نیوز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز— فوٹو: ڈان نیوز

صوبہ پنجاب میں سرکاری اسکولوں کی تنظیم نو کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے اور پہلے مرحلے میں 5 ہزار 800 سرکاری اسکولوں کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پبلک اسکول ری آرگنائزنگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جو خواب دیکھا تھا اس کا آج سے آغاز ہو گیا ہے اور میں اس کے لیے رانا سکندر، ان کی ٹیم اور پورے محمکے کو شاباش دیتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں دفتر میں بیٹھ کر فیصلے نہیں کرتی، عوام میں جا کر اور بات چیت کر کے اقدامات کرتی ہوں اور عوام کی تکالیف خود معلوم کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا ہر سطح پر عوام کے ریلیف کے لیے منصوبے لا رہے ہیں، اسکولوں میں تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور پہلے مرحلے میں 5ہزار800 اسکولوں کو آؤٹ سورس کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں صوبائی وزیر نے پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کے تحت 1ارب کی کرپشن کی، اسکولوں میں دیکھا کہ ٹھنڈ میں صبح سویرے معصوم بچے بیٹھے ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024