• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

شوٹنگ کے دوران صنم سعید کو گالوں پر اصلی تھپڑ دے مارا تھا، جنید خان

شائع August 21, 2024
—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

اداکار و گلوکار جنید خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہدایت کار اور اداکارہ کی فرمائش پر صنم سعید کو اصلی تھپڑ دے مارا تھا۔

جنید خان نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے اداکارہ حبا بخاری کی شخصیت و اداکاری کی تعریفیں کیں جب کہ انہوں نے ایوارڈز شو پر بھی لب کشائی کی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ایوارڈز شو منتظمین بھی مجبور ہوتے ہیں، انہیں نہ صرف شائقین و اداکاروں بلکہ اسپانسرز کو بھی خوش کرنا ہوتا ہے، اس لیے وہ ایوارڈز شو میں ہر کسی کو ایوارڈ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے میکال ذوالفقار کو کوئی بھی مشورہ نہیں دیا اور کہا کہ وہ ہر چیز ٹرائی کر چکے ہیں۔

انہوں نے میکال ذوالفقار کی دوسری شادی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ اداکار کو تنہائی کی زندگی پسند آگئی ہے، اس لیے اب وہ دوسری شادی نہیں کر رہے۔

پوڈکاسٹ کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ 2012 کے مقبول ڈرامے متاع جان ہے تو کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے صنم سعید کو گالوں پر اصلی تھپڑ رسید کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہدایت کار مہرین جبار نے انہیں کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ مذکورہ سین حقیقی لگے، اس لیے انہیں صنم سعید کو اصلی تھپڑ مارنا ہوگا۔

ان کے مطابق انہوں نے اداکارہ کو اصلی تھپڑ مارنے سے انکار کردیا تھا، تاہم اداکارہ نے بھی یہی ضد کی کہ وہ انہیں اصلی تھپڑ ماریں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں شوٹنگ کے وقت انہوں نے پہلی بار صنم سعید کو اصلی تھپڑ تو مارا لیکن وہ آہستہ تھا، اس لیے انہیں سین کو دوبارہ شوٹ کرنا پڑا۔

جنید خان نے بتایا کہ دوسری بار انہوں نے زور سے صنم سعید کو گالوں پر تھپڑ دے مارا، جس پر اداکارہ کو تھوڑی سی تکلیف بھی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ شوٹنگ کے دوران اداکارہ کو اصلی تھپڑ مارنے پر انہوں نے صںم سعید سے معذرت بھی کی اور وہ مذکورہ منظر کو اپنے کیریئر کا اب تک برا سین سمجھتے ہیں، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا اور وہ ایسا کرنا بھی نہیں چاہتے تھے لیکن ہدایت کار و اداکارہ کے ہاتھوں مجبور ہوکر انہوں نے ایسا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024