• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدید بارشیں، 6 افراد جاں بحق

شائع August 3, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

شمالی اور وسطی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گزشتہ روز شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں صوبے کے کچھ علاقوں بشمول سبی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگی، جہاں پانی متعدد دیہات میں داخل ہو گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان بھر میں بارش سے متعلقہ حادثات میں مبینہ طور پر 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ ہرنائی، ژوب، لورالائی، سنجاوی، زیارت، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، قلات، خضدار، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، چمن اور قلعہ عبداللہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش ہوئی۔

ہرنائی میں موسمی ندیوں نے مین روڈ پر ٹریفک کے نظام کو درہم برہم کردیا۔

حکام محکمہ آبپاشی کے مطابق دریائے ناری گج اور بولان میں اونچے درجے کا سیلاب ہے کیونکہ ان کے اردگرد علاقوں ہرنائی اور زیارت میں 2 روز سے موسلادھار بارش ہوئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ جمعہ کی رات سبی ​​کے چار حفاظتی بند ٹوٹ گئے، جس کے نتیجے میں علاقے کے پانچ دیہات زیر آب آ گئے۔

علاقے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی انتظامیہ کے حکام علاقے میں پہنچ گئے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا، تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے صوبے میں سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق جمعہ سے منگل تک صوبے کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں اور ندی نالوں سمیت نشیبی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

جمعرات کو شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، خضدار اور لسبیلہ کے علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں حب ندی کے پل کے نیچے متبادل راستہ زیر آب آ گیا۔

تاہم پی ڈی ایم اے حکام نے جمعہ کی صبح راستے کو بحال کرکے چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی، زیارت، ژوب، دکی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، سبی، جعفرآباد، نصیر آباد، خضدار، قلات اور مستونگ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ باقی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

اوستہ محمد، نصیر آباد، سبی اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024