• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

فواد خان بولی وڈ فلم میں کاسٹ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

شائع July 3, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی شوبز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کو آنے والی بولی وڈ فلم میں کاسٹ کرلیا گیا، جس کی شوٹنگ جلد ہی شروع کردی جائے گی۔

شوبز ویب سائٹ فلم فیئر کے مطابق فواد خان کو اداکارہ وانی کپور کے ساتھ مرکزی کردار میں کاسٹ کرلیا گیا اور فلم کی شوٹنگ جلد ہی شروع کردی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم سے منسلک ٹیم رکن نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ برطانوی شہر لندن میں ہوگی اور فوری طور پر فلم کی کہانی اور دیگر کرداروں سے متعلق معلومات سامنے نہیں آ سکی۔

دوسری جانب وانی کپور یا فواد خان نے بھی ایسی خبروں پر کوئی رد عمل نہیں دیا، تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان تقریبا 8 سال بعد بولی وڈ میں واپسی کریں گے۔

اس سے قبل فواد خان کپور اینڈ سنز اور اے دل ہے مشکل جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں، وہ سونم کپور اور انوشکا شرما جیسی اداکاروں کے ساتھ رومانس کر چکے ہیں۔

اب فواد خان سے متعلق خبریں ہیں کہ وہ وانی کپور کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گے اور ممکنہ طور پر فلم کی کہانی رومانوی اور مزاحیہ ہوگی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

فواد خان کی بولی وڈ میں واپسی کی خبر ایک ایسے وقت میں آٓئی ہے جب کہ جلد ہی ان کی ویب سیریز برزخ بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر ریلیز ہوگی۔

برزخ میں فواد خان کے ساتھ صنم سعید دکھائی دیں گی اور مذکورہ سیریز کو زی فائیو اور زندگی نے پروڈیوس کیا ہے۔

فواد خان بھارت میں پاکستان جتنے ہی مقبول ہیں، سونم کپور اور سونم باجوہ سمیت دیگر اداکارائیں اور اداکار فواد خان کی تعریفیں کرتے رہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024