• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

شوہر بنانے کا وقت آگیا، بوائے فرینڈ کہاں سے ڈھونڈیں، لائبہ خرم کی ویڈیو وائرل

شائع June 28, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل لائبہ خرم کی جانب سے حال ہی میں مداحوں کے سوالوں کے جوابات دینے کے دوران بوائے فرینڈ سے متعلق پوچھے گئے سوال کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ بتاتی نظر آتی ہیں کہ ان کا شوہر بنانے کا وقت آگیا، وہ بوائے فرینڈ کہاں سے ڈھونڈیں۔

لائبہ خرم نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، جہاں ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ ان کا کوئی بوائے فرینڈ ہے؟

اس پر اداکارہ نے تحریری جواب دینے کے بجائے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

لائبہ خرم نے بوائے فرینڈ کے سوال پر مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ اب ان کی عمر شوہر بنانے کی ہوگئی، اس عمر میں وہ بوائے فرینڈ کہاں سے ڈھونڈیں؟

انہوں نے منفرد انداز میں سب کو مخاطب ہوکر کہا کہ اب تو ایسا دور آگیا جو کہ لڑکا ملے گا، اس سے پکڑ لیا جائے گا۔

انہوں نے مداحوں کو بھی مشورہ دیا کہ انہیں جو بھی لڑکا ملے، اسے پکڑ لیں اور لڑکے کو بتائیں کہ وہ ہاتھوں میں آگیا، اب اس سے شادی ہوگی۔

لائبہ خرم نے مزید کہا کہ اگر لڑکا انکار کرے تو اس کے گھر میں گھس جاؤ اور ان کی والدہ کو بتاؤ کو گزشتہ 6 مہینے سے میرے ساتھ گھوم رہا تھا، اب اسے جانے نہیں دیا جائے گا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لڑکے کے گھر میں گھس کر اس کی والدہ کو کہیں کہ یا تو ان کا بیٹا ان کے ساتھ جائے گا یا پھر لڑکی کا پورا گھر لڑکے کے گھر میں آجائے گا۔

لائبہ خرم کی جانب سے شوہر اور بوائے فرینڈ کے معاملے پر مزاحیہ انداز میں بات کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر لوگوں سمیت شوبز شخصیات نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔

ان کی ویڈیو پر اداکار مانی نے بھی مزاحیہ تبصرہ کیا اور لکھا کہ وہ تمام مرد سن لیں جو کہ 45 سال کی عمر کا ہونے کے باوجود خود کو 30 سال کا ظاہر کرتے ہیں، ان کے لیے اداکارہ کی ویڈیو آنکھیں کھول دینے والی ہے،

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025