• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

وسائل میں رہتے ہوئے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا حجم برقرار رکھیں گے، سرفراز بگٹی

شائع June 15, 2024
— فائل فوٹو: انڈیپنڈنٹ اردو
— فائل فوٹو: انڈیپنڈنٹ اردو

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا ہے کہ وسائل میں رہتے ہوئے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا حجم برقرار رکھیں گے جبکہ تعلیم اور صحت ترجیح ہوگی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حکومتی اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن کے ارکان صوبائی اسمبلی سے بجٹ کے بارے میں مشاورت کی۔

سرفراز بگٹی نے بتایا کہ پہلی بار پی سی ون کے تحت منظور شدہ ترقیاتی منصوبے بجٹ کا حصہ بنائے گئے ہیں، وسائل میں رہتے ہوئے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا حجم برقرار رکھیں گے جبکہ ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے ذمہ دار محکموں کے افسران کی کانفرنس طلب کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں تعلیم اور صحت ترجیح ہوگی، تعلیم کے بجٹ میں 300 فیصد اور صحت کے بجٹ کو 100 فیصد بڑھانے کی تجویز ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ نصیر آباد میں لیور ٹرانسپلانٹ کے لیے گمبٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا مرکز قائم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ منشیات کے انسداد کے لیے عید کے بعد کارروائی شروع ہوگی جبکہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مراکز فعال کریں گے۔

مشاورتی نشست میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024