• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am

یوٹیوبر راحم پردیسی پر نامعلوم افراد کا حملہ

شائع June 15, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار راحم پردیسی نے بتایا ہے کہ ان پر چار نامعلوم افراد نے حملہ کرکے انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

راحم پردیسی نے دو دن قبل انسٹاگرام اسٹوریز اور پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ ان پر حملہ کیا گیا، جس وجہ سے وہ زخمی ہوگئے، تاہم انہیں زیادہ چوٹیں نہیں لگیں۔

یوٹیوبر نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی تھی اور واضح کیا تھا کہ انہیں معلوم نہیں کہ نامعلوم افراد نے ان پر کیوں حملہ کیا؟

اب انہوں نے مذکورہ واقعے کی تفصیل بتانے کے لیے ایک مختصر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر جب حملہ آور ان کی طرف بڑھ رہے تھےتو انہوں نے انہیں اپنا مداح سمجھ لیا تھا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ان کے مطابق چار نوجوان لڑکے گاڑی سے اتر کر ان کی جانب ایسے بڑھے، جیسے کوئی ان کے مداح ہوں لیکن انہوں نے ان کے پاس پہنچتے ہیں ان پر حملہ کرنا شروع کردیا۔

راحم پردیسی کا کہنا تھا کہ بعض لڑکوں کے انگلیوں میں انگوٹھیاں یا دوسری نوکیلی یا لوہی چیزیں تھیں جو ان کے سر پر لگنے سے انہیں زخم رسے اور انہیں شدید درد بھی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ حملے کے وقت ان کے آس پاس ان کے دوست اور ساتھی بھی موجود تھے لیکن وہ کچھ فاصلے پر تھے اور ان کے آنے تک ان پر حملہ کرنے والے افراد انہیں تشدد کا نشانہ بناکر فرار ہوگئے۔

انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان پر کس شہر میں حملہ ہوا اور کیا انہوں نے واقعے کی پولیس میں رپورٹ درج کروائی یا نہیں؟ تاہم بتایا کہ اب وہ خیریت سے ہیں۔

خیال رہے کہ راحم پردیسی کے یوٹیوب پر تیس لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں اور ان کی ویڈیوز کو چند ہی دن میں لاکھوں بار دیکھا جاتا ہے اور وہ انسٹاگرام سمیت فیس بک پر بھی مقبول ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024