• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اقلیتوں کی فلاحی اسکیموں کیلئے گرانٹ ختم

شائع June 13, 2024
بجٹ میں سماجی فلاحی اقدامات کے لیے بھی گرانٹ ختم کردی گئی ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
بجٹ میں سماجی فلاحی اقدامات کے لیے بھی گرانٹ ختم کردی گئی ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اقلیتوں کی فلاحی اسکیموں کے لیے گرانٹ ختم کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق آئندہ مالی سال اقلیتوں کی فلاحی اسکیموں کے لیے فنڈز مختص نہیں کیے گئے ہیں جبکہ رواں مالی سال اقلیتوں کی فلاحی اسکیموں کے لیے 10 کروڑ روپے رکھے گئے تھے۔

بجٹ میں سماجی فلاحی اقدامات کے لیے بھی گرانٹ ختم کردی گئی ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال سماجی فلاحی اقدامات کے لیے 20 کروڑ روپے کی گرانٹ مختص تھی۔

بجٹ میں نظریہ پاکستان کونسل ٹرسٹ کے لیے گرانٹ 50 لاکھ سے بڑھا کر 80 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔

بجٹ میں نورانی فاؤنڈیشن بورڈنگ اسکول کے لیے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کی گئی ہے۔

اسی طرح حسن ابدال کیڈٹ کالج کے لیے گرانٹ 7 کروڑ سے بڑھا کر 25 کروڑ روپے کردی گئی ہے، جبکہ موسمیاتی تبدیلی کانفرنسز اور فورمز کے لیے گرانٹ 2 کروڑ سے بڑھا کر 15 کروڑ روپے کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024