• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

ملک میں مہنگائی میں کمی آرہی ہے، وزیر اطلاعات

شائع June 13, 2024
عطا تارڑ ، فوٹو: ڈان
عطا تارڑ ، فوٹو: ڈان

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی آرہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پرمشتمل ہے، عالمی معیشت میں ہمارے نوجوانوں کا بڑا حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 17 فیصد تھی جو اب 11 فیصد ہے، یہ تمام انڈیکیٹرز یہ بتاتے ہیں کہ معیشت میں بہتری آرہی ہے اور اسی چیز سے ہمیں فائدہ اٹھانا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیم کا شعبہ سب سے زیادہ اہم ہے کیونکہ ہمارے مستقبل کا انحصار اسی پر ہے اور ایک روشن مستقبل کے لیے ہمیں اپنے نوجوانوں کو مواقع فراہمکنےر ہوں گے اور انہیں گائید کرنا ہوگا کہ کس فیلڈ میں انہوں نے مہارت حاصل کرنی ہے اور کس ٹیلنٹ کو ابھارا جاسکتا ہے، تعلیم ہماری ہعیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی ٹریننگ کہاں سے کہاں نکل گئی ہے اور اس میں پاکستان بھی شامل ہوسکتا ہے اگر ہم اپنے نوجوانوں کو صلاحیت فراہم کردیں تو، ہماری حکومت مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومت بھی کار بند رہی، شہباز شریف نے لیپ ٹاپس دیے، اسکالر شپس دین، سربراہان مملکت کے علاوہ بچوں کو بھی گارڈ آف آنر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ سال بہت مشکل تھے جہاں ہم ڈیفالٹ کے دیہانے سے واپس آئی لیکن اگر ہم نے نوجوانوں کو مواقع دیے تو ہم بھی دنیا کی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024