• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am

مالیاتی استحکام کیلئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ جامع ’قومی مالیاتی معاہدے‘ کی تجویز

شائع June 12, 2024
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کررہے ہیں— فوٹو: ڈان نیوز
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کررہے ہیں— فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالیاتی استحکام کے ہدف کو حاصل کرنے اور ملک کے مجموعی وسائل میں زیادہ سے زیادہ اضافے کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ایک جامع ’نیشنل فسکل پیکٹ‘ کرنے کی تجویز دی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کررہے ہیں، جب کہ حکومت اس بجٹ کے ذریعے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے قرض پروگرام کے سلسلے میں مذاکرات کے دوران اپنا کیس مضبوط کرنے کی کوشش کرے گی۔

اپنی تقریر کے دوران انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اکیلے مالیاتی استحکام کے ہدف کو حاصل نہیں کرسکتی، اسی لیے وفاقی حکومت ملک کے مجموعی وسائل میں زیادہ سے زیادہ اضافے کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، ان کوششوں کو تقویت دینے کے لیے ہم تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ ایک جامع ’نیشنل فسکل پیکٹ‘ تجویز کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم آہنگی اور یگانگت خود کفالت کے ہدف کو حاصل کرنے کا واحد راستہ ہے، اس سلسلے میں ہماری صوبوں سے مشاورت جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024