• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

پنجاب کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، نوٹیفکیشن جاری

شائع June 11, 2024
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے مالی سال 2024-2025 کا بجٹ پیش کرنے کے لیے ایوان کا 13 جون کو طلب کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان نے 13 جون کا دن بجٹ اجلاس کے لیے مختص کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 11ویں اجلاس میں بجٹ 13 جون بروز جمعرات دوپہر 2 بجے پیش کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بجٹ اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024