• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm

مردوں کا کھیل جیت نہ پانے کے بعد بچوں کی طرح رونے کے ڈرامے نہ کریں، بدو بدی ماڈل

شائع June 10, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان کے ساتھ بدو بدی گانے میں ماڈلنگ کے جلوے بکھیر کر شہرت حاصل کرنے والی ماڈل وجدان راؤ کی جانب سے قومی ٹیم پر کی جانے والی تنقید کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وجدان راؤ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں قومی کھلاڑیوں کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

ماڈل وجدان راؤ وائرل ویڈیو میں حکومت کو تجویز دیتی دکھائی دیتی ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بلا چھیننے کے بجائے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بلا چھینا چائے۔

ماڈل ویڈیو میں کہتی ہیں کہ پی ٹی آئی تو پھر بھی کچھ نہ کچھ کر رہی تھی جب کہ کھلاڑیوں سے کچھ نہیں ہو رہا۔

وجدان راؤ ویڈیو میں کھلاڑیوں کو مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہتی ہیں کہ جو کھیل مردوں کی طرح کھیل کر جیت نہیں پاتے، اس میں ہار کے بعد بچوں کی طرح نہ روئیں۔

اداکارہ نے کھلاڑیوں کو رونے کو ڈراما بھی قرار دیا اور کہا کہ شکست کے بعد کھلاڑی بچوں کی طرح رو کر ڈراما کرتے ہیں۔

ماڈل نے کسی بھی کرکٹر کا نام نہیں لیا، تاہم گزشتہ روز 9 جون کو بھارت سے شکست کے بعد کرکٹر نسیم شاہ کے رونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

قومی ٹیم کو امریکا میں جاری ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے میچ میں بھارت سے بھی شکست ہوئی، اس سے قبل پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ امریکا سے بھی ہار گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024