• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm

پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کو اپ گریڈ کرنے، 23 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

شائع June 7, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کو اپ گریڈ کرنے کے علاوہ 23 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی وزیر اعظم لی کیانگ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی بات چیت کی، دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاک ۔ چین اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ، جو کہ باہمی اعتماد اور مشترکہ اصولوں پر مبنی ہے، وقت کو ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔

وزیر اعظم لی کیانگ نے وزیراعظم شہباز شریف کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں نے اہم معاملات پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور چین ۔ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے مسلسل عزم اور حمایت کا اظہار کیا۔

انہوں نے باہمی فائدہ مند اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے صنعت، زراعت کی جدید کاری، سائنس اور ٹیکنالوجی اور خصوصی اقتصادی زونز پر خصوصی توجہ کے ساتھ تمام جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

سی پیک کو اپ گریڈ کر کے مزید تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا، دونوں فریقین نے گوادر شہر کی سی پیک کے ایک اہم ستون کے طور پر اہمیت پر تبادلہ خیال کیا اور گوادر کو علاقائی اقتصادی مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے تمام متعلقہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر اتفاق کیا۔

ویزر اعظم شہباز شریف اور ان کے چینی ہم منصب نے سی پیک کے مخالفین کے خلاف اپنے پختہ عزم کا بھی اظہار کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں چینی باشندوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں فریقین نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا جس میں تمام سطحوں اور دو طرفہ تعاون کے تمام شعبوں میں ادارہ جاتی روابط کو مضبوط کرنا شامل ہے۔

پاکستان اور چین علاقائی اور عالمی اہمیت کے مسائل اور کثیر الجہتی فورمز پر بھی قریبی مشاورت جاری رکھیں گےخاص طور پر پاکستان کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر دو سالہ دور کے دوران اس مشاورت میں اضافہ کیا جائے گا۔

وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی، جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعظم لی کیانگ نے شرکت کی۔

تقریب کے دونوں ممالک کے درمیان ٹیلی ویژن ، فلم، ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر، صنعت، توانائی، زراعت، صحت، سماجی، اقتصادی ترقی اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے 23 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

بعد ازاں چینی وزیر اعظم لی کیانگ نے کہا کہ ہماری دوستی آزمائش کی ہرگھڑی میں پوری اتری ہے، ہم پاکستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی شراکت داری چاہتے ہیں۔

چینی وزیر اعظم لی کیانگ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024