• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

فیصل واڈا کا حمود الرحمٰن کمیشن سے متعلق ٹوئٹ پر پی ٹی آئی کو کالعدم کرنے کا مطالبہ

شائع June 4, 2024
— فائل فوٹو: پی آئی ڈی
— فائل فوٹو: پی آئی ڈی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما سینیٹر فیصل واڈا نے حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ سے متعلق متنازع ٹوئٹ پر پی ٹی آئی کو کالعدم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں فیصل واڈا نے کہا کہ حمود الرحمٰن کمیشن سے متعلق بات کرکے پی ٹی آئی نے اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد تو جماعت کو کالعدم ہوجانا چاہیے، اصولی طور پر سیاسی جماعت کو کالعدم نہیں کیا جاسکتا لیکن کوئی ملک توڑنےکی سازش کرے اور دشمن کا کردار نبھائے تو یہ اقدام اٹھایا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ آج ہی سپریم کورٹ کی جانب سے عدلیہ مخالف بیان پر توہین عدالت کے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واڈا نے غیر مشروط معافی مانگنے سے انکار کردیا تھا۔

فیصل واڈا نے توہین عدالت نوٹس پر جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا، اپنے جواب میں انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین کرنا نہیں تھا، پریس کانفرنس کا مقصد ملک کی بہتری تھا، عدالت توہین عدالت کی کارروائی آگے بڑھانے پر تحمل کا مظاہرہ کرے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024