• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے، وزیر داخلہ

شائع June 1, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے، دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے برطانیہ کے 3 اہم اداروں کے تفصیلی دورے کیے اور اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں، وزیرداخلہ نے نیشنل کرائم ایجنسی، فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس اور کابینہ آفس نیشنل سیچویشن سینٹر کا دورہ کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل جیمز بیبیج، فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے ڈائریکٹر جنرل نیشنل سکیورٹی جوناتھن ایلن سے ملاقاتیں کیں، محسن نقوی کو برطانوی اداروں کے افعال کار کے بارے بریفنگ دی گئیں اور قریبی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی، منظم جرائم کی روک تھام اور سائبر سیکیورٹی کے تناظر میں معاونت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ انسداد منشیات، سائبر کرائم، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے اشتراک کار بڑھایا جائے گا، جب کہ پاکستانی افسران کو نیشنل کرائم ایجنسی سے سائبر کرائمز اور انسداد منشیات کے حوالے سے ٹریننگ کرائی جائے گی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سائبر کرائمز کے چیلنج سے نبردآزما ہونے کے لئے برطانیہ کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے، سائبر کرائمز کو روکنے اور سائبر سیکیورٹی کے سلسلے میں برطانیہ کا تعاون بہت سود مند رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات کے سلسلے میں دونوں ملکوں کو مزید کوآرڈینیشن کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستانی قوم اور افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے، دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ انسداد دہشت گردی سے متعلق جدید ٹیکنالوجی، انٹیلیجنس شیرنگ میں برطانیہ کی معاونت کا خیرمقدم کریں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو کابینہ آفس نیشنل سیچویشن سینٹر کے کام سے آگاہ کیا گیا، کابینہ آفس نیشنل سیچویشن سینٹر کے اعلی حکام نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا، انہوں نے نیشنل سیچویشن سنٹر کے افعال کار میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے اسٹیٹ آف دی آرٹ نیشنل سیچویشن سنٹر دیکھ کر خوشی ہوئی، کرائسز میں اس طرح کے سینٹر کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، پاکستان میں بھی اس طرز پر نیشنل سیچویشن سنٹر کے قیام کا جائزہ لیں گے، اس ضمن میں برطانیہ کے تجربے اور مہارت سے استفادہ بھی کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024