• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am

پشاور: رکن اسمبلی کو بیرون ملک سفر سے روکنے پر حکومت، ایف آئی اے سے جواب طلب

شائع May 22, 2024
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

پشاور ہائی کورٹ نے ممبر صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی کا نام پروویشنل نیشنل آئیڈینٹیفیکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں شامل کرنے کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے ممبر صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، درخواست گزار کے وکیل سید سکندر حیات شاہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار ممبر صوبائی اسمبلی ہے، ان کا نام پی این آئی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔

وکیل نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ نام شامل ہونے کی وجہ سے درخواست گزار بیرون ملک نہیں جاسکتے، نام شامل کیا ہے لیکن حکومت نے کوئی وجہ نہیں بتائی کہ کیوں نام شامل کیاہے۔

وکیل کا مؤقف سننے کے بعد پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا اور سماعت 27 مئی تک ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024