• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

غیر قانونی بھرتی کیس میں پرویز الہٰی کی ضمانت منظور

شائع May 21, 2024
— فائل فوٹو: ٹوئٹر
— فائل فوٹو: ٹوئٹر

لاہو ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں درخواست ضمانت منظور کر لی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں عدالت نے ضمانت منظور کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

دوران سماعت پرویز الہٰی کے وکیل عامر سعید راں نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ 2 سال کی تاخیر سے درج کیا، کسی امیدوار سے بھرتی کی رقم پرویز الہٰی نے وصول نہیں کی، پرویز الہٰی کا اس بھرتی سے کوئی تعلق نہیں۔

اس پر وکیل اینٹی کرپشن نے کہا تھا کہ پرویز الہٰی پر مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا گیا ہے۔

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یاد رہے کہ 27 مارچ 2024 کو عدالت نے پرویز الہی کی درخواست ضمانت کو خارج کردیا تھا جس کے بعد انہوں نے دوبارہ سے درخواست عدالت میں دائر کی۔

عدالت نے 26 مارچ کو وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، محمکہ اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

بعد ازاں 28 اپریل کو ہائی کورٹ نے پرویز الہی کی درخواست کو مئی میں سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024