• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

9 مئی کو ہمارے 15 لوگوں کو شہید، سیکڑوں کو زخمی کیا گیا، لواحقین کو ڈرایا گیا، عمر ایوب

شائع May 10, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب نے کہا ہے کہ 9 مئی 2023 کو پی ٹی آئی کے 15 لوگوں کو شہید کیا گیا، اس دن ہمارے سیکڑوں لوگوں کو زخمی کیا گیا، 9 مئی کو جاں بحق افراد کے لواحقین کو ڈرایا دھمکایا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ جس ملک میں امن نہیں ہوگا، وہاں سرمایہ کاری نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خوف ہے، اس کی فاشت حکومت کو خوف ہے، یہ حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔

عمر ایوب نے کہا کہ جس ملک میں آئین اور قانون نہ ہوں وہاں سرمایہ کاری بھی نہیں ہوتی، جہاں سرمایہ کاری نہیں ہوگی وہاں روزگاری نہیں ہوگا، ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتےہیں، آئین اور قانون کی بالادستی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جماعت اسلامی کے مظاہرے پر لاٹھی چارج کی مذمت کرتا ہوں، گوجر خان میں صبح سے پولیس کی گاڑیاں پہنچ رہی ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ کل ہم نے اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سے ملاقات کی، بانی چیئرمین نے ہدایت کی کہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔

انہوں نے بتایا کہ کل بانی چیئرمین نے کہا کہ شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے نکالا جائے، اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم سب بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے سپاہی ہیں، ہماری آئین اور قانون کی جنگ آخری سانس تک جاری رہے گی، پی ٹی آئی رہنما نے الزام عائد کیا کہ گوجر خان میں پی ٹی آئی کو جلسہ نہیں کرنے دیا گیا، پولیس کرسیاں اور شامیانے لے گئی۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے 15 لوگوں کو شہید کیا گیا، 9 مئی کو ہمارے سیکڑوں لوگوں کو زخمی کیا گیا، 9 مئی کو جاں بحق افراد کے لواحقین کو ڈرایا دھمکایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024