• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، 100 انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

شائع April 29, 2024
رضا جعفری نے مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کی وجہ غیر ملکی خریداری بحال ہونے کو قرار دیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
رضا جعفری نے مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کی وجہ غیر ملکی خریداری بحال ہونے کو قرار دیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

پیر کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 558 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 73ہزار 303کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

خیال رہے کہ 26 اپریل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 771 پوانٹس اضافے کے بعد 72 ہزار742 پوانٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں پالیسی ریٹ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، گزشتہ مہینے مرکزی بینک نے مسلسل چھٹے اجلاس میں شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھا تھا۔

گزشتہ ہفتے ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے سروے میں 51 فیصد شرکا نے توقع ظاہر کی تھی کہ پالیسی ریٹ میں تبدیلی نہیں ہوگی اور شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھی جائے گی، جبکہ باقی 49 فیصد نے پالیسی ریٹ میں کمی کا امکان ظاہر کیا تھا۔

یوسف ایم فاروق نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ گزشتہ ہفتے قلیل مدتی مہنگائی 1.1 فیصد کم ہوئی ہے جبکہ زیادہ تر ماہرین افراط زر 17 سے 18 فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کم شرح سود کے نتیجے میں اسٹاک کی قیمتیں زیادہ ہوں گی۔

ایف آر آئی ایم وینچرز کے چیف انویسٹمنٹ افسر شہباز اشرف کا کہنا تھا کہ تمام لوگوں کی نگاہیں زری پالیسی کمیٹی اجلاس کے فیصلے پر ہیں، جس کا انعقاد 29 اپریل کو ہوگا۔

واضح رہے کہ 24 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 692 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

22 اپریل کو 100 انڈیکس 523 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 71 ہزار 433 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

9 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 694 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1203 پوائنٹس اضافے کے بعد 69 ہزار پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024