• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

طلاق کے ڈیڑھ سال بعد مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

شائع April 24, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد خاموشی سے دوسری شادی کرلی اور ان کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ کی پہلی شادی نومبر 2022 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی اور انہوں نے خود شادی ختم ہونے کی تصدیق کی تھی۔

اداکارہ مدیحہ رضوی نے شادی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد انہیں انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کیا اور مبارک باد دینے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مدیحہ رضوی کی شادی کی ویڈیو ان کے شوہر نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی، جس کے بعد دوسرے شوبز سوشل میڈیا پیجز نے بھی اسے شیئر کیا۔

شوبز میڈیا پیجز کے مطابق مدیحہ رضوی نے دوسری شادی دیرینہ دوست لکھاری جنید علی پرویز سے کی، جس کا تعلق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے ہے۔

جنید علی پرویز کو شوبز شخصیات جانتے ہیں جب کہ ذرائع کے مطابق اداکارہ کے بھی ان سے کافی عرصے سے روابط تھے۔

دونوں کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مدیحہ رضوی کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے 2014 میں اداکار حسن نعمان سے شادی کی تھی، ان کی پہلی شادی محض 8 سال ہی چل سکی، جوڑے کو دو بیٹیاں بھی ہیں۔

مدیحہ رضوی نے اپریل 2022 میں ’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ شادی سے قبل ان کے اور نعمان کے درمیان 11 سال تک دوستی رہی اور نعمان کئی سال سے انہیں شادی کی پیش کش کرتے رہے تھے مگر وہ نہیں مانتی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024