• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

موجودہ حکمران چند ماہ میں اپوزیشن میں بھی بیٹھ سکتے ہیں، عمر ایوب

شائع April 22, 2024
عمر ایوب —فائل فوٹو:
عمر ایوب —فائل فوٹو:

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمرایوب نے ہے یکہ جو لوگ اس وقت حکومت میں بیٹھے ہیں، وہ 4، 5 ماہ میں اپوزیشن میں بھی بیٹھ سکتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے زیر قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے وفد نے اپنے دو اراکین اسمبلی کی رکنیت بحالی کے لیے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی تھی، اسپیکرنے ارکان کی رکنیت معطلی کے فیصلے پر نظرثانی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سنی اتحادکونسل کے 2 ارکان قومی اسمبلی جمشید دستی اور محمد اقبال کی رکنیت معطل ہے، اسپیکر قومی اسمبلی معطل ارکان کی رکنیت بحال کریں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ گجرات میں گزشتہ روز پنجاب پولیس نے ریٹرننگ افسر (آر او) سے ملنے نہیں دیا، سنی اتحادکونسل کے ارکان قومی اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں، وہ 4 یا 5 ماہ میں اپوزیشن میں بھی بیٹھ سکتے ہیں۔

اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جمشید دستی اور اقبال آفریدی کی معطلی ختم کرنے سے متعلق قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

پیپلز پارٹی رہنما نوید قمر نے کہا کہ ایران کے حوالے سے سب نے ایک جیسا مؤقف اپنایا ہے ہم نہ صرف ایران کی تعریف کرتے ہیں بلکہ اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2 ممبران کو سسپنڈ کرنا کسی اسپیکر کے لیے اچھی بات نہیں تاہم ان مسائل پر بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں بات ہونی چاہیے کہ ایوان کو کیسے چلانا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی پر انکوائری کرکے رپورٹ جمع کرانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کل ایک پولنگ اسٹیشن پر ایک سو بیس ووٹ پڑے تھے لیکن تین بکسے بھرے پڑے تھے ہم اس فورم پر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے اس معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ یہاں پر جمع کرائی جائے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ ایران نے ڈٹ کر اسرائیل کو للکارا ہے، ایران نے دیگر مسلم ممالک کے لیے مثال قائم کردی ہے۔

عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کی فلسطین پر خاموشی شرمناک ہے۔

جمیعت علمائے اسلام کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے مخصوص نشست پر آنے والی رکن صدف احسان کو اجنبی خاتون قرار دیتے انہیں ایوان میں بیٹھنے کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ کیا۔

زمین کے عالمی دن کے موقع پر متفقہ قرارداد ایوان سے منظور

قومی اسمبلی اجلاس میں زمین کے عالمی دن کے موقع پر متفقہ قرارداد ایوان سے منظور کی گئی۔

یہ قرارداد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی، قرارداد کے متن کے مطابق حکومت پاکستان کو ماحول کے تحفظ کی زمہ داری کا احساس ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سیارے بمقابلہ زمین کے تھیم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی پر فوری قابو پانا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024