• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am

عراق کے فوجی اڈے پر حملہ، امریکا کی ملوث ہونے کی تردید

شائع April 20, 2024
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

عراق کے دارالحکومت بغداد میں فوجی اڈے پر فضائی حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق رات گئے بغداد کے فوجی اڈے پر فضائی حملے ہوئے جس کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی، دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئی۔

رپورٹ کے مطابق فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فضائی حملے کا ذمہ دار کون تھا۔

البتہ امریکا نے بغداد کے فوجی اڈے پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔

تاہم جب اے ایف پی نے اسرائیلی فوج سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو صیہونی فوج نے کہا کہ وہ ’غیر ملکی میڈیا میں شائع ہونے والی معلومات پر تبصرہ نہیں کرتے۔‘

عراقی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ’فضائی حملوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں، دھماکے میں املاک کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔‘

یاد رہے کہ امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز (19 اپریل) اسرائیل نے ایران کے صوبے اصفہان پر میزائل حملہ داغا تھا، جس کے بعد ایران اہلکار نے کہا کہ ملکی افواج نے اصفہان کی فضائی حدود سے تین ڈرون مار گرائے ہیں۔

تاہم ایران نے کسی بھی بیرونی حملوں کی تردید کردی تھی اور فوری جوابی کارروائی نہ کرنے کی تصدیق کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024