• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

نیویارک میں ایران ’ہمیں تم پر فخر ہے‘ کے نعروں کی ویڈیو وائرل

شائع April 18, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

امریکی ریاست نیویارک کے شہر میں مختلف افراد کی جانب سے میٹروٹرین میں ایران اور فلسطین کی حمایت میں لگائے گئے نعروں کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

امریکی ویب سائٹ نیویارک پوسٹ کے مطابق نیویارک سب وے کی میٹروٹرین میں ایران، فلسطین اور یمن سمیت دیگر فلسطینی شہروں کی حمایت میں لگائے گئے نعروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں متعدد افراد کو ایران اور فلسطین کی حمایت میں انگریزی زبان میں نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین میں موجود بعض مسافر ایران اور فلسطین کی حمایت میں لگائے گئے نعروں سے پریشان بھی نظر آتے ہیں۔

ویڈیو میں لوگوں کو فلسطینی شہر رفاح، غزہ اور دیگر شہروں کی حمایت سمیت ایران اور یمن کی حمایت میں بھی نعرے لگاتے ہوئے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے۔

نعرے لگانے والوں کے مطابق انہیں ایران اور یمن پر فخر ہے، انہیں فلسطینی شہروں پر بھی فخر ہے۔

نعرے لگائے گئے سمندر سے لے کر آسمان کی فضاؤں تک یہ اشارے مل رہے ہیں کہ فلسطینی لوگ آزاد ہوں گے۔

ویڈیو میں نعرے بازوں کو کسی بھی یہودی یا اسرائیل مخالف نعرہ لگاتے ہوئے نہیں سنا اور دیکھا جا سکتا، تاہم اس باوجود مغربی میڈیا نے ویڈیو کو اسرائیل مخالف قرار دیا۔

خیال رہے کہ کچھ دن قبل ایران نے تاریخ میں پہلی بار اسرائیل پر براہ راست میزائل حملے کیے تھے اور ایران کی جانب سے فائر کیے گئے تمام میزائلوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

ایران نے اسرائیل پر اس وقت حملے کیے جب کہ اسرائیل نے شام اور اردن میں ایران کے سفارت خانوں کو نشانہ بنایا تھا اور ایران نے اپنے دفاع میں اسرائیل پر حملہ کیا۔

ایرانی حملوں کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی تیز ہو چکی ہے اور اسرائیل نے بھی اپنا بدلہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025