• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات، 2 خواتین سمیت 8 بچے جاں بحق

شائع March 31, 2024
فائل فوٹو: ڈاں نیوز
فائل فوٹو: ڈاں نیوز

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات کے باعث 2 خواتین سمیت 8 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف حادثات میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں 9 بچے، 2 خواتین اور 1 مرد شامل ہیں، اس کے علاوہ مجموعی طور پر 27 مکانات کو بھی نقصان پہنچا جس میں 3 گھروں کو مکمل جبکہ 24 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جانی و مالی حادثات پشاور، نوشہرہ، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، بنوں، مہمند، مردان اور شمالی وزیرستان میں رونما ہوئے۔

دوسری جانب اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، مری میں شدید بارش اور ژالہ باری نے بجلی کے نظام کو متاثر کردیا ہے۔

ادھر اٹک کی تحصیل جنڈ میں گزشتہ رات ہونے والی ژالہ باری سےگندم کی تیار فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے کئی شہروں میں بھی بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر بارش کے بعد اپر کوہستان میں برسین کے مقام پر شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگئی اور متعدد مسافر اور گاڑیاں بھی پھنس گئی ہیں، گلگت تا راولپنڈی زمینی رابطہ بھی منقطع ہے۔

جبکہ آزاد کشمیر میں 8 مقام پر شاہراہ نیلم سمیت متعدد رابطہ سڑکیں بھی بند ہیں۔

کراچی میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

کراچی کے روزہ داروں کے لیے مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج بروز اتوار سے ہی سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی متوقع ہے، جس کے باعث درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024