• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کرلیے

شائع March 30, 2024
اس انتخاب کے لیے کُل 147 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے — فائل فوٹو
اس انتخاب کے لیے کُل 147 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے — فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور 2 اپریل کو 28 نشستوں پر 59 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمیشن نے سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن پروگرام کا نوٹی فکیشن 14 مارچ 2024 کو جاری کیا جس کے مطابق سینیٹ کی 29 جنرل، 8 خواتین، 9 ٹیکنوکریٹ/علما اور 2 غیر مسلم کی نشستوں پر انتخاب 2 اپریل 2024 کو ہونا ہے۔

اس انتخاب کے لیے کُل 147 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ ریٹرننگ افسران نے امیداروں کی حتمی لسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 18 امیدواران بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں جس میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں، اسی طرح بلوچستان کی 7 جنرل نشستوں، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ/علما کی نشستیں شامل ہیں۔ 2 اپریل 2024 کو سینٹ کی 30 نشستوں پر انتخاب ہوگا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک جنرل، ایک ٹیکنوکریٹ، پنجاب کی 2 خواتین، 2 ٹیکنوکریٹ/علما، ایک غیر مسلم، سندھ کی 7 جنرل، 2 خواتین، 2 ٹیکنوکریٹ/علما، ایک غیر مسلم، جبکہ خیبر پختو نخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ کی نشستیں شامل ہیں اور ان پر 59 امیدواران مدمقابل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں جبکہ بیلٹ پیپرز کی طباعت اور ریٹرنگ افسران کو الیکشن مواد کی ترسیل کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024