• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

پنجاب سے سینیٹ کی نشستوں پر محسن نقوی، احد چیمہ سمیت 7 امیدوار بلامقابلہ کامیاب

شائع March 27, 2024

پنجاب سے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 12 امیدواروں میں سے 5 کی جانب سے کاغذات واپس لیے جانے کے بعد محسن نقوی، احد چیمہ، پرویز رشید، ناصر محمود اور طلال چوہدری و دیگر بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق 7جنرل نشستوں پر 7 امیدوار ہی میدان میں رہ گئے، تکنیکی طور پر ساتوں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔

جنرل نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے 5 اور سنی اتحاد کونسل کے 2 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔

مسلم لیگ (ن) کے پرویز رشید، ناصر محمود، احد چیمہ اور طلال چوہدری کامیاب ہوگئے ہیں، اسی طرح حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ محسن نقوی بھی کامیاب ہوئے ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے راجا ناصر عباس اور حامد خان ایڈوکیٹ بھی بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں، امیدوار ولید اقبال، شہزاد وسیم ، اعجاز منہاس، مصدق ملک اور عمر چیمہ نے کاغذ نامزدگی واپس لے لیے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024