• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am

مونس الہٰی کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی

شائع March 26, 2024
مونس الہٰی — فائل فوٹو: فیس بک/مونس الہٰی
مونس الہٰی — فائل فوٹو: فیس بک/مونس الہٰی

لاہور ہائی کورٹ میں قائم اپیلیٹ ٹربیونل نے ضمنی انتخابات کے لیے سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔

ڈان نیوز کے مطابق ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

مونس الہٰی کی جانب سے ٹربیونل میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ان کے کاغذات عدالتی مفرور ہونے کے باعث مسترد کیے گئے ہیں، ٹربیونل ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

یاد رہے کہ ریٹرننگ افسر نے مونس الہٰی کے پی پی 158 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر لاہور ہائی کورٹ کے ایک اپیلٹ ٹربیونل نے مونس الہٰی کی جانب سے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کر دیے تھے۔

ٹربیونل کے جسٹس شاہد کریم نے الیکشن کمیشن کو اپیلوں کے جوابات جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا تھا کہ انتخابات میں حصہ لینا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے ٹربیونل سے کہا کہ آر اوز کے غلط فیصلوں کو ایک طرف رکھا جائے اور اپیل کنندگان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024