تین سے چار افراد پر مشتمل ایک خاندان کے افراد نے ٹرین میں بلا اجازت ویڈیو بنائی، نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور چھری سے قتل کرنے کی دھمکی دی، وزیر دفاع
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہری پور میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ملاقات کرکے 24 نومبر کو عمران خان کی کال پر ہونے والے احتجاج تبادلہ خیال کیا۔
سپریم کورٹ کے 6 رکنی آئینی بینچ نے غیر ملکی اثاثوں، بینک اکاؤنٹس، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، انتخابات 2024 اور پی ڈی ایم حکومت سے متعلق درخواستیں مسترد کردیں۔
سکھر سرکٹ ہاؤس میں ہونے والے جرگے کے سرپنچ پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سردار علی گوہر خان مہر تھے، جرگے نے مرد کے قتل کا جرمانہ 25 لاکھ، عورت کے قتل کا جرمانہ 50 لاکھ روپے مقرر کیا۔
پاکستان اور چین کے درمیان انسداد دہشتگردی اور چینی شہریوں کے تحفظ پر ڈائیلاگ ہوتے رہتے ہیں، پاک-چین دوستی اس طرح کی قیاس آرائیوں سے خراب نہیں ہوسکتی، ممتاز زہرہ بلوچ
یہ جدید نظام انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم اور موبائل بینکنگ کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو بینک اکاؤنٹس سے براہ راست قابل رسائی، محفوظ، موثر اور صارف دوست آن لائن ادائیگیوں کے قابل بناتا ہے۔