• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

ہم اسمبلی کو مانتے ہی نہیں، ایوان نہیں چلنے دیں گے، جنید اکبر

شائع March 1, 2024
سنی اتحاد کونسل کے رہنما اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے امیدوار جنید اکبر خان — فوٹو: ڈان نیوز
سنی اتحاد کونسل کے رہنما اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے امیدوار جنید اکبر خان — فوٹو: ڈان نیوز

سنی اتحاد کونسل کے رہنما اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے امیدوار جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ ہم اسمبلی میں قانون سازی کریں گے اور نہ کرنے دیں گے، ہم اسمبلی کو نہیں مانتے، کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، ہم یہاں مفاہمت یا بات کرنے نہیں آئے اور نہ ہی اس ایوان کو چلنے دیں گے۔

جنید اکبر نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی شاہ کو ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ شاہ میں آپ کو اپنی اور اپنی پارٹی کی طرف سے اس مقبوضہ اسمبلی میں الیکشن کی جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ دو سال قبل سازش کے ذریعے عمران خان کی حکومت ختم کی گئی، سندھ ہاؤس میں منڈی لگائی گئی، سیاسی خانہ بدوشوں کی قیمت لگا کر ان کے ضمیر خرید لیے گئے اور حکومت کے خلاف سازش کر کے اس کو گرایا گیا۔

جنید اکبر نے کہا کہ ہم اسمبلی میں قانون سازی کریں گے اور نہ کرنے دیں گے، ہم اسمبلی کو مانتے ہی نہیں ہیں، یہ اس اسمبلی اس وقت تک نہیں چلے گی جب تک کسی کا حق مار کر آنے والے نامعلوم لوگ نکالے نہیں جاتے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارا لیڈر باہر نہیں آجاتا، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ کوئی اس کرسی پر عزت سے بیٹھ جائے، کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، ہم یہاں مفاہمت یا بات کرنے نہیں آئے اور جو بھی بات کرے گا ہم اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی جموریت، آئین اور پارلیمنٹ کی بات کرتے ہو جس میں آدھے سے زیادہ فارم 45 مں ہارے ہوئے لوگ آئے ہوئے ہیں، آپ لوگوں نے آئین اور اس ملک کے ساتھ جو کیا اس پر آپ کا احتساب کیا جائے گا اور جب تک ہمارا حق ہمیں نہیں دیا جاتا، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم اس ایوان کو چلنے دیں گے۔

واضح رہے کہ آج ایوان میں ہونے والے ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں جنید اکبر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پیپلز پارٹی کے غلام مصطفی 197 ووٹس لے کر ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں جس کے بعد نومنتخب اسپیکر ایاز صادق نے ان عہدے کا حلف لیا۔

سنی اتحاد کے امیدوار جنید اکبر 92 ووٹس حاصل کر سکے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024