• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان

شائع February 25, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جو ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج رات بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے اور 26 فروری کو ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

26 فروری اور 27 فروری کو راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد میں بھی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پنجاب اور اسلام آباد میں اس موسمی نظام کے زیر اثر مری، گلیات اور راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، بھکر میں ہلکی سے درمیانی آندھی آندھی یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں موسم خراب ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سندھ میں 25 اور 26 فروری کو صوبے کے جنوبی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ابر آلود موسم کا امکان ہے۔

بلوچستان میں چاغی، نوشکی، خاران، پنجگور میں چند موسلا دھار بارشوں کے ساتھ آندھی یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 25 اور 26 فروری کو گوادر، آواران، خضدار، قلات، لسبیلہ، سبی، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل اور کوہلو میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کی بات کی جائے تو چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، مہمند، باجوڑ، میں آندھی یا گرج چمک کے ساتھ بارش (پہاڑوں پر برفباری) متوقع ہے، خیبر، کرم، کوہاٹ، بنوں اور وزیرستان 25 فروری کی رات سے 27 فروری تک وقفے کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

موسم کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ برف باری سے شمالی بلوچستان میں سڑکیں متاثر اور بند ہو سکتی ہیں اور موسلا دھار بارش سے 26 فروری کو بلوچستان خاص طور پر گوادر، کیچ، پنجگور اور آواران اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024