• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

بلوچستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

شائع February 22, 2024
پولیو ایک انتہائی متعدی اور لاعلاج بیماری ہے— فائل فوٹو: آن لائن
پولیو ایک انتہائی متعدی اور لاعلاج بیماری ہے— فائل فوٹو: آن لائن

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے ایک اہلکار نے بتایا کہ لسبیلہ سے جمع کیے گئے سیوریج کے نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ جب تک یہ وائرس موجود ہے، پاک افغان سرحد کے دونوں جانب اور دنیا بھر کے بچوں کو خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان اور افغانستان کو پولیو وائرس کے حاتمے کے لیے مل کرکام کرنا ضروری ہے‘۔

واضح رہے کہ پولیو ایک انتہائی متعدی اور لاعلاج بیماری ہے اور بنیادی طور پر 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو متاثر کرتی ہے، یہ وائرس اعصابی نظام پر حملہ آور ہوتا ہے اور بعض صورتوں میں فالج یا موت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے، بار بار ویکسی نیشن بچوں کی حفاظت کا سب سے مؤثر طریقہ ہے، پولیو ویکسین نے لاکھوں بچوں کی پولیو سے حفاظت ممکن بنائی ہے، جس سے دنیا کے تقریباً تمام ممالک پولیو سے پاک ہوچکے ہیں، دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان 2 ایسے ملک ہیں جہاں پولیو تاحال موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024