• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

شائع February 20, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوگئی۔

دونوں شخصیات نے انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کے ہاں رواں ماہ فروری میں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی۔

انسٹاگرام پوسٹ میں دونوں نے تصدیق کی کہ ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا گیا کہ جوڑے کے ہاں چند دن قبل 15 فروری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام اکاو رکھا گیا۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے بچے کی پیدائش پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نوزائیدہ بچے اور ماں کی صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل بھی کی۔

جوڑے کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیاکہ اداکارہ نے بچے کو کہاں جنم دیا اور نہ ہی بچے اور ماں کی صحت کے حوالے سے کوئی وضاحت کی گئی۔

اس سے قبل جوڑے کے ہاں شادی کے 4 سال بعد جنوری 2021 میں پہلی بیٹی وامیکا کی پیدائش ہوئی تھی۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے دسمبر 2017 میں اٹلی میں شادی کی تھی۔

جوڑے نے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش سے متعلق اعلان بھی اس کی پیدائش کا وقت قریب آنے کے بعد کیا تھا۔

اس بار جوڑے نے دوسرے بچے کی پیدائش کا اعلان اس کی پیدائش کے بعد کیا جب کہ دونوں کے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی خبریں گزشتہ برس سے تھیں۔

رواں ماہ فروری کے آغاز میں جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈویلیئرز نے بھی کہا تھا کہ جوڑے کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے لیکن بعد ازاں انہوں نے دباؤ میں آکر بتایا تھا کہ انہوں نے ویرات کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی ممکنہ پیدائش کی خبر غلط دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024