• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

انتخابی عذرداریاں نمٹانے کیلئے سندھ اور بلوچستان میں الیکشن ٹربیونلز قائم

شائع February 16, 2024
— فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
— فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

الیکشن کمیشن نے انتخابی عذرداریوں کو نمٹانے کے لیے سندھ اور بلوچستان کے لیے الیکشن ٹربیونلز قائم کردیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ کے لیے چار ٹربیونلز جبکہ بلوچستان کے لیے تین ٹربیونلز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ کراچی ڈویژن کے لیے جسٹس محمد کریم خان آغا اور جسٹس عدنان اقبال چوہدری پر مشتمل ٹربیونل عذرداریوں پر سماعت کرے گا۔

سکھر اور شہید بینظیر آباد ڈویژن سے متعلق عذرداریاں جسٹس محمد اقبال سنیں گے، میر پور خاص اور حیدر آباد ڈویژن پر انتخابی عذرداریاں جسٹس امجد علی نمٹائیں گے جبکہ جسٹس محمد سلیم لاڑکانہ ڈویژن سے متعلق انتخابی شکایات سنیں گے۔

بلوچستان میں الیکشن ٹربیونل ون عبداللہ بلوچ، الیکشن ٹربیونل ٹو جسٹس روزی خان جبکہ ٹربیونل تھری جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک کی مختلف جماعتوں نے 8 فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی اور بےضابطگیوں کے الزامات لگائے ہیں اور مختلف حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستیں بھی دائر کی جارہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024