• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

زیادہ وزن تھا تو کم کرنے کا کہا گیا، کم کیا تو بڑھانے کا مشورہ ملا، انوشے عباسی

شائع February 15, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل و اداکارہ انوشے عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کا وزن زیادہ تھا تو لوگوں نے انہیں اسے کم کرنا کا کہا اور جب انہوں نے وزن کم کیا تو انہیں مشورہ دیا گیا کہ تھوڑا سا بڑھا لیں۔

اداکارہ حال ہی میں اداکار احمد علی بٹ کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت وزن کے حوالے سے خود پر کی جانے والی تنقید پر بھی کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ کسی بھی ڈرامے یا فلم میں کام کرنے سے قبل اس کی کہانی کو پڑھتی ہیں، اگر کہانی اچھی ہوتی ہے تو وہ کام کرلیتی ہیں، وہ ہدایت کار یا ٹیم کو نہیں دیکھتیں۔

جسامت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انوشے عباسی نے کہا کہ انہیں شوبز کیریئر شروع کرنے سے قبل بھی جسامت پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ شوبز انڈسٹری کے لوگوں نے کبھی انہیں جسامت کے طعنے نہیں دیے، انہوں نے کبھی انہیں وزن کم یا زیادہ کرنے کا مشورہ نہیں دیا۔

ساتھ ہی انوشے عباسی نے کہا کہ جب ان کا وزن زیادہ تھا تو لوگ انہیں اسے کم کرنا کا مشورہ دیتے تھے اور جب انہوں نے وزن کم کیا تو لوگوں نے کہا تھوڑا سا بڑھالیں۔

انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ نہ جانے لوگ کس وزن میں خوش ہوں گے؟

انوشے عباسی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ دونوں صورتوں میں اپنے وزن سے خوش تھیں لیکن لوگ ان کے وزن سے خوش نہیں۔ ان کے مطابق جب ان کا وزن زیادہ تھا تب بھی وہ خوش تھیں اور جب انہوں نے وزن کم کیا تب بھی وہ مطمئن تھیں لیکن لوگ نہ جانے کیسے وزن میں خوش ہوں گے؟

انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اگر وہ دونوں صورتوں میں اپنے وزن سے خوش تھیں تو انہوں نے وزن کم کیوں کیا؟

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024