• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

عامر خان نے ستارے زمین پرکام شروع کردیا

شائع February 15, 2024
—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے 2008 میں ریلیز ہونے والی اپنی بلاک بسٹر فلم تارے زمین پر کی سیکوئل فلم ستارے زمین پر شوٹنگ کا آغاز کردیا۔

تارے زمین پر کو 2008 میں ریلیز کیا گیا تھا اور یہ بھارت کی اس وقت کی مقبول ترین فلم تھی جب کہ اس نے عامر خان کے کیریئر کو بھی نیا رخ دیا اور اسے اس وقت آسکر کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

تارے زمین پر میں عامر خان نے جہاں اداکاری کی تھی، وہیں وہ اس فلم کے شریک ہدایت کار بھی تھے۔

فلم میں عامر خان نے ایک اسکول ٹیچر رام شنکر نکُمب کا کردار ادا کیا تھا، فلم ایک بچے کی کہانی پر مبنی ہے جو ’ڈسلیکسیا‘ کے مرض میں مبتلا ہے اور اسے الفاظ پڑھنے، پہچاننے، سمجھنے، یاد رکھنے اور لکھنے میں مشکل درپیش آتی ہے، والدین بچے کو سمجھنے سے قاصر ہوتے ہیں جس کے بعد آرٹ ٹیچر رام شنکر نکُمب بچے کی پڑھائی اور اس کے اعتماد کی بحالی کی ذمہ داری لیتے ہیں۔

اور اب عامر خان نے 15 برس بعد فلم کے سیکوئل پر کام شروع کردیا اور فلم کو ممکنہ طور پر رواں برس کے اختتام تک ریلیز کردیا جائے گا۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق عامر خان نے حال ہی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے اپنی فلم ستارے زمین کی شوٹنگ شروع کردی۔

انہوں نے بتایا کہ ستارے زمین پر پہلی فلم کا دوسرا پارٹ ہوگی اور اس کی کہانی بھی پہلی فلم کی طرح ہوگی لیکن اس بار کہانی کو مختلف انداز میں پیش کیا جائے گا۔

عامر خان کے مطابق اس بار فلم کے کردار بھی تبدیل ہوں گے اور ابھی واضح نہیں ہے کہ کتنے اور کون سے کردار ہوں گے، تاہم کہانی پہلی فلم کی طرح کی ہوگی لیکن اس بار کہانی کو غمگین نہیں بلکہ مزاحیہ اور خوبصورت بنایا جائے گا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اس بار فلم کے اختتام پر شائقین کی آںکھوں میں آنسوں نہیں بلکہ لبوں پر مسکراہٹ ہوگی۔

عامر خان نے امید کا اظہار کیا کہ فلم کو کرسمس کے موقع تک تیار کرلیا جائے گا اور اسے رواں برس کے اختتام تک ریلیز کیا جائے گا لیکن تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہ سکتے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024