• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

امریکا منتقل ہونے کے بعد صنم جنگ کی رونے کی ویڈیو وائرل

شائع February 13, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ و ٹی وی میزبان صنم جنگ کی جانب سے پاکستان چھوڑ کر امریکا منتقل ہونے کے بعد ان کی وہاں رونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

صنم جنگ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی آبدیدہ ہونے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے پردیس میں رہنے کا دکھ بیان کیا۔

اداکارہ نے اپنے رونے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بعض مرتبہ انسان کہیں دور چلے جانے کی خواہش کرتا ہے اور پھر مجبوری میں انسان دوری میں ہی سکون تلاش کرلیتا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ بے شک مشکل دنوں کے بعد سکون اور خوشی کے دن بھی آتے ہیں، ساتھ ہی اداکارہ نے ان تمام افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جو لوگ ایسی ہی صورت حال کا سامنا کر رہے ہیں، یعنی وہ گھر اور اپنوں سے دور پردیس میں زندگی گزار رہے ہیں۔

اداکارہ کو ویڈیو میں اپنے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، تاہم وطن اور والدین سمیت دیگر رشتے داروں سے دوری پر وہ اشکبار ہوجاتی ہیں۔

صںم جنگ کی مذکورہ ویڈیو پر متعدد شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ صنم جنگ جولائی 2023 میں پاکستان سے امریکا منتقل ہوئی تھیں، انہوں نے اس پر ولاگ بھی شیئر کیا تھا جب کہ امریکا منتقل ہونے کے بعد بھی وہ وہاں سے ولاگز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

صنم جنگ امریکا منتقل ہونے کے چند ہی ہی ماہ بعد واپس والدین سے ملنے پاکستان بھی آئی تھیں اور انہوں نے وطن واپسی پر بھی جذباتی پوسٹ کی تھی۔

شوہر اور بچوں کے ہمراہ امریکا منتقلی کے بعد صنم جنگ شوبز اسکرین سے دور ہیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتی ہیں اور مداحوں کے لیے امریکا سے ولاگز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024