• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

بانی پی ٹی آئی کی ایم ڈبلیو ایم اور جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کی منظوری

شائع February 13, 2024
ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن — فوٹو: ڈان نیوز
ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن — فوٹو: ڈان نیوز

بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے مرکز اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین اور صوبہ خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی سے اتحاد کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان رؤف حسن نے حکومت سازی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ جس نے مینڈیٹ حاصل کیا اسے حکومت بنانے دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دو جماعتوں کے ساتھ اتحاد کی منظوری دی ہے اور ہم مرکز اور وفاق میں مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ اتحاد کریں گے اور خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں کے لیے جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے پٹیشن دائر کر کے کہا ہے کہ میں اڈیالہ جیل جانا چاہتی ہوں اور وہ پٹیشن عدالت کے پاس ہے تو اب عدالت فیصلہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے صدر مملکت کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کی بات کی ہے، پاکستان کے مستقبل کی بات کی ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کےلیے علی امین گنڈاپور کو نامزد کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024