• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am

مختصر فلم ’جامن کا درخت‘ کانز ورلڈ فلم فیسٹیول کے لیے منتخب

شائع February 12, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکار عدنان صدیقی کے منفی کردار پر مبنی مختصر فلم ’جامن کا درخت‘ کا درخت کو کانز ورلڈ فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ فرانس میں منعقد ہونے والا کانز فیسٹیول اس سے بڑا ہے جب کہ کانز ورلڈ فلم فیسٹیول قدرے غیر مقبول فلمی میلہ ہے، تاہم اس میں بھی دنیا بھر کی فیچر اور مختصر فلموں سمیت ویب سیریز کی نمائش کی جاتی ہے۔

کانز ورلڈ فلم فیسٹیول کا انعقاد بھی فرانس میں ہی ہوتا ہے، تاہم اس کا شمار دنیا کے مقبول اور قدیم ترین فلم فیسٹیول میں نہیں ہوتا۔

ماضی میں بھی کانز ورلڈ فلم فیسٹیول کے لیے پاکستانی مختصر اور فیچر فلمیں منتخب ہوتی رہی ہیں۔

اب فلم ساز رافع راشدی نے تصدیق کی ہے کہ ان کی مختصر فلم ’جامن کا درخت‘ کو بھی کانز ورلڈ فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

ان کی مختصر فلم کو فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا، جہاں دنیا کے متعدد ممالک کی فلموں کو دکھایا جائے گا، بعد ازاں مختلف کیٹیگریز کی فلموں کو ایوارڈز بھی دیے جائیں گے۔

’جامن کا درخت‘ کا ٹریلر گزشتہ ماہ جنوری میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں عدنان صدیقی کو منفی کردار میں دکھایا گیا تھا۔

ٹریلر میں انہیں شوبز اور فیشن انڈسٹری کا حصہ بننے والی خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑٓ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹریلر سے اگرچہ فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم ہدایت کار نے ٹریلر کو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ میں بتایا کہ اس کی کہانی مرد اور خواتین کے درمیان تعلقات اور رضامندی کے گرد گھومتی ہے۔

مختصر ٹریلر میں عدنان صدیقی کے کردار کریم کو ایک طرف میڈیا انڈسٹری کے نامور شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے تو دوسری طرف اسے خواتین کا استحصال کرتے دکھایا گیا ہے۔

’جامن کا درخت‘ کا کہانی بی گل نے لکھی ہے اور فلم کو فیصل کپاڈیا نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ اسے ہدایت کار رافع راشدی کی پروڈکشن کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا اور انہوں نے ہی اس کی ہدایات دی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024