• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

اے بی ڈی ویلیئرز کی انوشکا اور ویرات کے دوسرے بچے سے متعلق اپنی ہی خبر کی تردید

شائع February 10, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈویلیئرز نے بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اور بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے دوسرے بچے کی آمد کی خبر کی تردید کردی۔

بھارتی اخبار ڈینک بھاسکر کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اے بی ڈی ویلیئرز نے اعتراف کیا انہوں نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے دوسرے بچے کی آمد سے متعلق غلط خبر دے کر غلطی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ میں نے اپنے یوٹیوب پر بھی بولا کہ فیملی پہلی ترجیح ہوتی ہے لیکن اسی دوران میں نے غلط خبر شئیر کرکے غلطی کردی، وہ معلومات غلط تھیں، اس خبر میں کوئی صداقت نہیں تھی’۔

اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ خاندان پہلے ہے اور کرکٹ بعد میں ہے، میں اس بارے میں نہیں جانتا کہ ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز سے وقفہ کیوں لیا لیکن میں ان کے اور اُن کے اہلخانہ کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں۔

سابق جنوبی افریقی بلے باز نے مزید کہا کہ سیریز سے وقفہ لینے کی وجہ کچھ بھی ہو، مجھے امید ہے کہ ویرات کوہلی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بالکل ٹھیک ہوں گے اور مضبوطی کے ساتھ کرکٹ میں واپسی کریں گے۔

ویرات کوہلی کے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز سے ’نجی مصروفیات‘ کے باعث وقفہ لینے کی خبریں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی تھیں، اسی دوران یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ وہ اپنے دوسرے بچے کی آمد کے لیے وفقہ لے رہے ہیں۔

اسی دوران اے بی ڈویلیئرز نے اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر ویرات کوہلی کی عدم دستیابی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز نہیں کھیل سکے، میں کسی اور چیز کی تصدیق نہیں کروں گا، البتہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے اپنے اور ویرات کوہلی کے درمیان ہونے والی فون پر گفتگو ٹیسٹ میسجز کے ذریعے گفتگو بھی پڑھی، اس دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق بھارتی کپتان اور ان کی اہلیہ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے دسمبر 2017 میں اٹلی میں شادی کی تھی، دونوں کے ہاں شادی کے 4 سال بعد جنوری 2021 میں پہلی بیٹی وامیکا کی پیدائش ہوئی تھی۔

دونوں نے اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان بھی بچے کی پیدائش سے چند ماہ قبل کیا تھا اور اس بار بھی انہوں نے تاحال اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان نہیں کیا۔

تاہم بھارتی رپورٹس میں آئے دن دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ اداکارہ انوشکا شرما نے فوٹوگرافرز سے وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی اپنے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کا باضابطہ اعلان کریں گی، اس لیے ان کی تصاویر شائع نہ کی جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024