• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اینکر اشفاق اسحٰق پر الزامات، کرن ناز نئی کہانی سامنے لے کر آگئیں

شائع January 29, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ٹی وی میزبان اشفاق اسحٰق پر اہلیہ نومیکا کی جانب سے تشدد کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد ٹی وی میزبان کرن ناز نے اپنی ٹوئٹ میں نئے دعوے کردیے۔

ٹی وی میزبان اشفاق اسحٰق پر اہلیہ نومیکا نے بدترین تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان پر قتل کرنے کی کوشش کے الزامات بھی لگائے تھے۔

کرن ناز نے اشفاق اسحٰق پر اہلیہ کے الزامات لگائے جانے کے بعد اپنی طویل ٹوئٹ میں بتایا کہ نومیکا ٹی وی میزبان کی دوسری اہلیہ ہیں جب کہ اینکر نے تین شادیاں کیں۔

کرن ناز نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ خواتین پر تشدد کی حامی نہیں ہیں لیکن نومیکا کی جانب سے لگائے گئے الزامات میں کوئی سچائی نہیں، کہانی کا دوسرا رخ بھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اشفاق اسحٰق کی اجازت سے ان کے طرف کی کہانی بیان کر رہی ہیں کہ نومیکا پر شوہر نے تشدد نہیں کیا، البتہ انہیں دھکا دیا، جس سے وہ دروازے سے جا لگیں اور زخمی ہوگئیں۔

کرن ناز کا کہنا تھا کہ اتنا ہی تشدد نومیکا نے اپنے شوہر اشفاق اسحٰق اور اس کے تین بچوں پر بھی کیا، انہیں ڈرایا، دھمکایا، ان کے ٹی وی دفتر جاکر بھی شور شرابا کیا۔

انہوں نے لکھا کہ اشفاق اسحٰق کے پہلے اہلیہ سے تین بچے ہیں جو نومیکا اور والد کے ہمراہ رہتے ہیں اور نومیکا چاہتی ہیں کہ وہ بچے ٹی وی میزبان کی تیسری بیوی کے پاس نہ جائیں۔

کرن ناز نے اشفاق اسحٰق کی پہلی اور تیسری بیوی سے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں اور دعویٰ کیا کہ نومیکا کے بھائی اور اہل خانہ اشفاق کو بلیک میل کرتے رہتے ہیں، ان سے پیسے بٹورتے ہیں اور چند دن قبل ہی انہوں نے ان سے ایک لاکھ روپیہ لیا۔

کرن ناز نے اپنی طویل پوسٹ میں بتایا کہ جتنے زخم نومیکا کو رسے ہیں، اتنے ہی زخم اشفاق اسحٰق کو بھی لگے ہیں لیکن انہوں نے ایسا کچھ شیئر نہیں کیا۔

ٹی وی میزبان کا دعویٰ تھا کہ نومیکا کی دھمکیوں، تشدد اور بلیک میلنگ سے اشفاق اسحٰق پریشان ہیں، بچے اتنے خوف زدہ ہیں کہ وہ اسکول بھی نہیں جا رہے۔

کرن ناز کے مطابق اشفاق اسحٰق اور ان کی تیسری اہلیہ اتنی خوف زدہ ہیں کہ انہیں کہیں مار نہ دیا جائے۔

کرن ناز نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جس طرح وہ عورت کو گالی دینے والے اور اس پر تشدد کرنے والے کسی بھی مرد کو سپورٹ نہیں کرسکتیں، بلکل اسی طرح وہ مرد اور اس کے بچوں کو گالی دینے والی، مارنے پیٹنے اور بدنام کرنے والی عورت کے ساتھ بھی نہیں کھڑی ہوسکتیں۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کچھ ویڈیوز بھی شیئر کیں، جن میں ایک مرد کو زخمی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے، تاہم مذکورہ شخص کا چہرہ نہیں دکھائی دیتا۔

اسی طرح انہوں نے ایک خاتون کی جانب سے گالیاں اور نامناسب زبان استعمال کرنے کی ویڈیوز بھی شیئر کیں، جن میں خاتون کا چہرہ واضح طور پر دکھائی نہیں دیتا۔

کرن ناز کی ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ—اسکرین شاٹ
کرن ناز کی ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024