• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی کو بدبودار کہنے پر نادیہ حسین کو تنقید کا سامنا

شائع January 27, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل، اداکارہ و میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین کی جانب سے سندھ کے دارالحکومت کراچی کو بدبودار کہنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں شہر کے لیے کچھ کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر کراچی میں پھیلی بدبو اور تعفن سے متعلق پوسٹ کی تو صارفین نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ دوسری شوبز شخصیات سے مل کر شہر کی صفائی اور ستھرائی کے لیے کچھ کریں۔

صارفین نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ کوشش کرکے شہر کے میئر سےملیں، وزرا سے ملیں اور حکومتی عہدیداروں سے مل کر یہاں صفائی کا کام شروع کروائیں۔

اسی طرح کچھ افراد نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ شہر پر تنقید کرنے کے بجائے دوسری شوبز شخصیات کے ساتھ مل کر شہر کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں۔

لوگوں نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا کہ اگر وہ شہر کے لیے کچھ نہیں کر سکتیں تو مہربانی کرکے شہر کو برا بھلا بھی نہ کہیں۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان کی بات سے اتفاق بھی کیا اور لکھا کہ واقعی شہر میں بہت گندگی ہے، بدبودار ہوا چلتی رہتی ہے۔

کچھ مداحوں نے ماڈل و میک اپ آرٹسٹ کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ کراچی کو چھوڑ کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد منتقل ہوجائیں، تاہم زیادہ تر افراد نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ حکومت کا انتظار نہ کریں اور دوسری شوبز شخصیات کی مدد سے کراچی کو بہتر بنانے کی مہم شروع کریں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024