• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am

ہنزہ: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل، سلولر کمپنی کے اشتراک سے شمسی توانائی کا پلانٹ نصب

شائع January 20, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے سولر کمپنی کی شراکت کے ساتھ گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں ایک میگاواٹ کا شمسی توانائی کا پلانٹ نصب کردیا۔

پلانٹ کے 2300 سے زائد سولر پینلز سے مقامی گھرانوں اور صنعتوں کے لیے ہر سال 1600 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہوگی۔

خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل اور سولر کمپنی کے اشتراک سے نصب کیا جانے والا سولر پاور پلانٹ خطے میں توانائی کے خسارے کو پورا کرے گا اور وادی میں رہنے والوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے گا۔

منصوبہ صاف توانائی کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کی کمی میں فعال کردار ادا کرے گا۔

منصوبے کے دوسرے فیز میں دو میگاواٹ کا سولر پلانٹ رواں سال شروع کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024