• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

غزہ میں ہیپاٹائٹس اے اور یرقان پھیلنے کا انکشاف

شائع January 19, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

غزہ میں بے گھر فلسطینیوں میں ہیپاٹائٹس اے اور یرقان پھیلنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گبریئس نے ایکس پر لکھا کہ عالمی ادارہ صحت کو موصول ہونے والے ٹیسٹ کٹس سے معلوم ہوا ہے کہ غزہ میں ہیپاٹائٹس اے اور یرقان کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’غزہ میں صورتحال انتہائی خراب ہے، شہر میں جہاں صاف پانی نہ ہونے کے برابر ہے، بیت الخلا اور پورا شہر گندگی کی پلیٹ میں ہے، ایسی صورتحال میں ہیپاٹائٹس اے تیزی سے پھیل سکتا ہے۔‘

انہوں نے خبردار کای کہ غزہ کا ماحول بیماریوں کے پھیلاؤ کے لیے انتہائی خطرناک ہے

دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یرقان کے پھیلاؤ کی وجوہات متاثرہ علاقوں میں انسانوں کی کثرت اور حفظانِ صحت کی غیر صحت مندانہ صورتحال ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024