• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

مداح کی جانب سے اقرا عزیز کا خاکہ بنانے پر یاسر حسین کا ’سخت‘ ردعمل

شائع January 13, 2024
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

اداکار یاسر حسین نے مداح کی جانب سے اداکارہ اور اہلیہ اقرا عزیز کے خاکے پر ردعمل دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جہاں اداکار مداح کو آئندہ اپنی اہلیہ کی تصویر نہ بنانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

یاسر حسین نے ایک مداح کی جانب سے اہلیہ اقرا عزیز کا خاکہ انسٹاگرام اسٹوری پر شئیر کیا، اداکار نے ردعمل دیتے ہوئے پہلے شکریہ کیا اور پھر مداح کی کوشش کی تعریف کی اور ساتھ ہی تنقید انداز میں مداح کو آئندہ اہلیہ کی تصویر نہ بنانے کا مشورہ دیا۔

یاسر حسین نے لکھا کہ ’شکریہ، اچھی کوشش ہے، بس آئندہ آپ میری بیوی کی تصویر نہیں بنائیں گے، بیٹا بات کیس تک چلے جائے گی ورنہ‘۔

اداکار یاسر حسین کے اس ردعمل پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی تبصرے کیے، کچھ صارفین نے یاسر حسین کے ردعمل پر تنقید کی کہ انہوں نے اپنے مداح کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا۔

کچھ صارفین نے کہا کہ ’اگر آپ تعریف نہیں کرسکتے تو اگنور کرلیں، آرٹسٹ کا سرعام مذاق نہ اڑائیں۔‘

کچھ لوگوں نے اداکار پر تنقید کرتےہوئے لکھا کہ ’آپ سے کیا توقع ہوسکتی ہے؟ اگر آپ کو مداح کے محبت، محنت کی عزت نہیں کرنے آتی تو مضائقہ باتیں کرنے کے بجائے اسے اگنور کرلیں۔‘

جبکہ کچھ صارفین اداکار کی بات سے متفق دکھائی دیے اور مداح کو مزید کوشش کرنے کا مشورہ دیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024