• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

سندھ ہائیکورٹ: فہمیدہ مرزا، ذوالفقار مرزا کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف درخواست دائر

شائع January 13, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے الیکشن ٹریبونل کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواستیں دائر کردیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ذوالفقار مرزا، فہمیدہ مرزا کی جانب سے ان کے بیٹے حسنین مرزا نے درخواست دائر کی ہے۔

واضح رہے کہ 8 جنوری کو الیکشن ٹریبونل نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزا کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسرکا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

فہمیدہ مرزا کے وکیل نے دلائل دیے تھے کہ اعتراض کنندہ کو اعتراضات دائر کا حق حاصل نہیں ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے وکیل نے مؤقف اپنایا تھا کہ اعتراض کنندہ کا تعلق متعلقہ حلقے سے نہیں ہے۔

دلائل سننے کے بعد الیکشن ٹریبونل نے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

این اے 233 بدین سے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا نے ریٹرننگ افسرکی جانب کاغذات نامزدگی مستردکیے جانے پر الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا تھا۔

ڈاکٹر فہمیدا مرزا اور ذوالفقار مزرا کے خلاف پیپلزپارٹی کی سعدیہ جاوید نے اعتراضات دائر کیے تھے

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024