• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

کبھی بھی پاکستان کو آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی بدترین ٹیم قرار نہیں دیا، گلکرسٹ

شائع January 11, 2024
سابق آسٹریلین کرکٹر اور وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ— فائل فوٹو: رائٹرز
سابق آسٹریلین کرکٹر اور وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ— فائل فوٹو: رائٹرز

سابق آسٹریلین کرکٹر اور وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ نے پاکستان ٹیم کو آسٹریلیا کنڈیشنز میں بدترین ٹیم کے حوالے سے خود سے منسوب بیان کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

ایڈم گلکرسٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بیان میں کہا کہ کچھ اکاؤنٹس مجھ سے منسوب جھوٹا اور من گھرٹ بیان چلا رہے ہیں اور میں نے کبھی ایسا نہیں کہا۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان نے ورلڈ چیمپیئن آسٹریلیا کے خلاف زبردست کرکٹ کھیلی اور وہ دو ٹیسٹ میچز جیتنے کے قریب بھی آ گئے تھے۔

واضھ رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر سابق وکٹ کیپر بلے باز سے منسوب بیان شیئر کیا جا رہا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گلکرسٹ نے پاکستان کو آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی بدترین ٹیم قرار دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024