• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am

بنگلا دیش: پناہ گزین کیمپ میں خوفناک آتشزدگی، ہزاروں مسلمان روہنگیا بے گھر

شائع January 8, 2024
پناہ گزینوں کے کمشنر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ  آگ منصوبہ بندی کے تحت لگائی گئی ہے—فوٹو: ایکس
پناہ گزینوں کے کمشنر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ منصوبہ بندی کے تحت لگائی گئی ہے—فوٹو: ایکس

بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی علاقے میں پرہجوم روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کے بعد ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ۔

ڈان نیوز کے مطابق آگ نے تیزی سے پناہ گزینوں کے بانس اور ترپالوں سے بنے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کے نتیجے میں 8 سو گھر جل کر راکھ ہوگئے جس کے باعث 7 ہزار افراد کھلے آسمان تلے آگئے۔

5 تعلیمی مراکز اور 2 مساجد بھی شہید ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم ہوسکی، نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع ہے۔

پناہ گزینوں کے کمشنر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ منصوبہ بندی کے تحت لگائی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024